9 نومبر، 2016، 8:54 PM

امریکہ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں کمزور ہوگیا

امریکہ  اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں کمزور ہوگیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ غیر ملکی ممالک میں حکومتوں کی تبدیلی سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑےگا کیونکہ ایران کا مؤقف ایرانی عوام کے عزم و ارادوں پر استوار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ممالک میں حکومتوں کی تبدیلی سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑےگا کیونکہ ایران کا مؤقف ایرانی عوام کے عزم و ارادوں پر استوار ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والی تبدیلیوں کا ایران کی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑےگا ۔عالمی سطح پر امریکہ کی پوزیشن اس کی غلط پالیسیوں کی بنا پربہت زيادہ  کمزور ہوگئی ہے امریکہ کو اندرونی عدم ثبات اور مشکلات  کا سامناہے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ اب امریکہ میں ایران کے خلاف عالمی اجماع اکٹھا کرنے کی ہمت نہیں ، کیونکہ ایران کی پالیسی تعمیری پالیسی ہے  اور اس وقت ایران کے تمام ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات بحال ہوگئے ہیں اور ایران ترقی و پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ کسی ایک ملک کے ساتھ نہیں بلکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے عنوان سے ثبت ہوا ہے جس میں کوئی ایک ملک تبدیلی ایجاد نہیں کرسکتا۔

News ID 1868201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha