6 نومبر، 2016، 7:00 PM

جرمنی میں ترک کردوں کا اردوغان کے خلاف مظاہرہ

جرمنی میں ترک کردوں کا اردوغان کے خلاف مظاہرہ

جرمن پولیس کے مطابق جرمنی میں مقیم ترکی کے کردوں نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بے رحم ڈکٹیٹر قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن پولیس کے مطابق جرمنی میں مقیم ترکی کے کردوں نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بے رحم ڈکٹیٹر قراردیا ہے۔ جرمنی میں مقیم کردوں نے ترکی میں ہونے والی گرفتاریوں اور ذرائع ابلاغ کے خلاف ترک حکومت کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔ ادھر کل پیرس میں بھی کئی ترک شہریوں نے صدر اردوغان کی پالیسیوں کو ترکی کے مفادات کے خلاف اور امریکی و اسرائیلی مفادات کے حق میں قراردیا ہے۔

News ID 1868125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha