مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جرمن چانسلر انگلا مرکل تر کی کا دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی میں مقیم ترک شہری اپنا ووٹ جرمن چانسلر انگلا مرکل کے خلاف استعمال کریں۔ اطلاعات کے مطابق صدر طیب اردوغان اور انگلا مرکل کے اختلافات بڑھتے بڑھتے یہاں تک جاپہنچے کہ ترک صدر نے جرمن چانسلر کو ترکی کی دشمن قرار دے دیا۔ طیب اردوغان نے جرمنی میں مقیم ترک شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں انگلا مرکل کے خلاف ووٹ دیں۔واضح رہے کہ ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام بغاوت کے بعد ہونے والی گرفتاروں پر جرمنی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا جس کے باعث انقرہ اور برلن کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جرمن چانسلر انگلا مرکل تر کی کا دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی میں مقیم ترک شہری اپنا ووٹ جرمن چانسلر انگلا مرکل کے خلاف استعمال کریں۔
News ID 1874667
آپ کا تبصرہ