مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوجی حکام کے مطابق عراق کے شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک 900 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق کے وزیر اعظم نے حیدر العبادی نے 17 اکتبور کو موصل کی آزادی کے سلسلے میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا فوجی آّریشن کے ابتدائی مراحل بڑے کامیاب رہے ہیں۔اس آپریشن کو 10 روز ہوچکے ہیں۔ موصل کے شہریوں کے مطابق داعشیوں نے اپنی داڑھیاں منڈھوا لی ہیں اور لباس بھی تبدیل کرلیے ہیں، وہ یقیناً خوفزدہ ہیں اور شاید وہ شہر سے فرار ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے موصل میں بڑے پیمانے پر عوام کا قتل عام کیا ہے موصل کے عام شہری داعش دہشت گردوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے عراقی فوجیوں کا انتظار کررہے ہیں۔
امریکی فوجی حکام کے مطابق عراق کے شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک 900 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1867889
آپ کا تبصرہ