مہر خبررساں ایجنسی کی اردوس سروس کے مطابق عراقی فوج کا عراق کے شہر موصل کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 400 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فوجی آپریشن کے ترجمان یحیی رسول نے فوجی آپریشن کے بارے میں بعض تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل میں جاری فوجی آپریشن میں اب تک 400 وہابی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے جبکہ موصل کے وسیع علاقہ کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی فوج کی مختلف سمتوں سے موصل کی جانب پیشقدمی جاری ہے۔
ادھر عراقی حکومت نے موصل کے فوجی آپریشن کے سلسلے میں ترک حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد اور انقرہ کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے ترک حکام جھوٹ بولنے پر کمربستہ ہوگئے ہیں ۔ عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ ترکی دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے فوجیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی شام اور عراق کے اندرونی امور میں بے جا مداخلت کررہا ہے عراق اور شام کی تباہی میں امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ ترکی کا بھی بہت بڑا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ