19 اکتوبر، 2016، 10:32 AM

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹر نیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹر نیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹر نیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹر نیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔  ایکوڈاور کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکواڈور اسانج کو سیاسی پناہ دینے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے تاہم ایکواڈور کسی دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اورامریکی انتخابات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن  ہے اور کسی مخصوص امیدوار کا حامی نہیں ہے۔ ایکواڈور نے انٹرنیٹ رابطہ منقطع کرنےکی تصدیق کی ہے۔یاد رہے کہ وکی لیکس کے بانی ہلیری کلنٹن سے متعلق خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لائے تھے جن میں امریکی مالیاتی ادارے گولڈ مین ساکس کیلئے ہیلری کلنٹن کی تین تقاریر کے مسودے بھی شامل تھے۔

News ID 1867696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha