مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن ویڈونگ کا کہنا ہے کہ چین - پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) میں ایران کی شمولیت اس منصوبے میں اہم ثابت ہوسکتی ہے اور چین ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ پاکستان میں چینی سفیر نے ایرنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سی پیک کے ذریعے علاقائی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے اور یہ اس حوالے سے ایک شاندار موقع ہوگا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا، ہمارا خیال ہے کہ ایران بیلٹ اور سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے ایک اہم ملک ہوسکتا ہے، لہذا ہم اس کے ساتھ تعاون بڑھانے کا سوچ رہے ہیں، سی پیک تعاون کے حوالے سے ایک انتہائی اہم پروجیکٹ ہے، لہذا ہم تمام علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے منتظر ہیں۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایران سے چین تک توانائی کی ایک لائن کی توسیع کے امکانات ہیں۔ لہذا سی پیک منصوبے میں ایران کی شمولیت اہم ثابت ہوسکتی ہے۔
پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن ویڈونگ کا کہنا ہے کہ چین - پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) میں ایران کی شمولیت اس منصوبے میں اہم ثابت ہوسکتی ہے اور چین ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔
News ID 1867682
آپ کا تبصرہ