مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے حوالے سے وڈیو کو متنازع قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تووہ نجی ای میل سرور استعمال کرنے پر ہیلری کلنٹن کو جیل بھیج دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے حوالے سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کے درمیان دوسرا مباحثہ ریاست میسوری کے علاقے سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں ہوا۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ جیت گئے تو ہیلری کلنٹن کی جانب سے نجی ای میل سرور کے استعمال کے معاملے پر خصوصی پراسیکیوٹر کا تقرر کریں گے کیوں کہ ہیلری کلنٹن نے 2009 سے 2013 کے دوران وزیر خارجہ کے عہدے پر رہتے ہوئے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے حوالے سے وڈیو کو متنازع قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تووہ نجی ای میل سرور استعمال کرنے پر ہیلری کلنٹن کو جیل بھیج دیں گے۔
News ID 1867501
آپ کا تبصرہ