مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں گھٹیا اور غیر اخلاقی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات ناقابل یقین بیان بازی کی ایک پریشان کن مثال ہیں۔
اوبامہ نے کہا کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ بیانات ری پبلکن پارٹی کے تحت آرہے ہیں۔میں ان باتوں کو دہرانا نہیں چاہتا، کمرے میں بچے موجود ہیں۔
امریکی صدر کہتے ہیں کہ ٹرمپ کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں بنیادی اقدار کی پروا نہیں ہے۔ٹرمپ تہذیب کے حوالے سے لاپروا اور جمہوریت کے لیے درکار احترام سے محروم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو اقتدار میں لانے کا مطلب ترقی کو داؤ پر لگانا ہے۔وہ خواتین، اقلیتوں، دیگر مذاہب کے لوگوں اور پناہ گزینوں کو نیچا دکھا کر اپنے آپ کو برتر ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر باراک اوبامہ نے ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں گھٹیا اور غیر اخلاقی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات ناقابل یقین بیان بازی کی ایک پریشان کن مثال ہیں۔
News ID 1867499
آپ کا تبصرہ