10 اکتوبر، 2016، 12:36 PM

پاکستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے وہابی یزیدی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو پاکستان بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے وہابی یزیدی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو پاکستان بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاات کےمطابق پاکستان کی وفاقی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو پاکستان بھر میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی اور موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔

News ID 1867493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha