23 اکتوبر، 2015، 5:17 PM

پاکستان میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل

پاکستان میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل

پاکستان میں محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو ملک کے بیشتر حصوں میں موبائل فون سروس 2 روز تک معطل رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو ملک کے بیشتر حصوں میں موبائل فون سروس 2 روز تک معطل رہے گی۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے 68 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ موبائل فون سروس کے علاوہ یوم عاشور کے موقع پر ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

News ID 1859065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha