مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے یمن میں مجلس عزا پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور سفاکانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب ، امریکی ہتھیاروں سے بھر پور استفادہ کررہا ہے اور یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے اور امریکہ کو سعودی عرب کے خوفناک جرائم کے بارے میں جوابدہ ہونا پڑےگا۔ علی شمخانی نے کہا کہ یمنی عوام اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں اور ملکی دفاع کے سلسلے میں انھوں نے امارات کی جنگي کشتی کو نشانہ بنایا جس میں 22 اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام سعودی عرب کو دنداں شکن جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اور انھوں نے گھشتہ 16 ماہ میں سعودی عرب کے دانت کھٹے کردیئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب عام افراد کو بربریت کا نشانہ بنانے پر کمر بستہ ہوگيا ہے اور سعودی عرب کا یہی وحشیانہ اقدام اس کی شکست کی دلیل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے یمن میں مجلس عزا پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور سفاکانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب ، امریکی ہتھیاروں سے بھر پور استفادہ کررہا ہے اور یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔
News ID 1867476
آپ کا تبصرہ