5 ستمبر، 2016، 12:37 PM

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربات

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربات

شمالی کوریا نے چين اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی ملاقات کے ایک گھنٹے بعد بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربات کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے چين اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی ملاقات کے ایک گھنٹے بعد  بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربات کئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے پابندی کے باوجود ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کے 3 تجربات کئے ہیں، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کے تجربات شمالی کوریا کے صوبے ہوانگ ہائی سے کئے گئے، جہاں بحیرہ جاپان کی جانب 3 میزائل فائر کیے گئے تاہم میزائل کس قسم کے تھے اور کتنی دور تک گئے اس حوالے سے کوئی اطلاعت سامنے نہیں آسکیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے 3 تجربات کئے گئے تھے جب کہ کم جان ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شمالی کوریا اب تک تقریباً 30 کے قریب میزائل تجربات کر چکا ہے۔ 

News ID 1866698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha