5 ستمبر، 2016، 12:06 PM

ہندوستانی وزير اعظم کی چین کے صدر سے ملاقات

ہندوستانی وزير اعظم کی چین کے صدر سے ملاقات

ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی نے 20 گروپ کے اجلاس کے ضمن ميں چین کے صدر سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی نے 20 گروپ کے اجلاس کے ضمن ميں  چین کے صدر شی جن پنگ  سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کے شہر ہینگ ژو میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچپسی کے امور اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ  کے مطابق ملاقات میں نریندر مودی نے سی پیک اور دہشت گردی کا معاملہ چینی صدر کے ساتھ اٹھایا ہے۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران نریندرمودی نے کہا کہ بھارت اور چین کی شراکت داری خطے بلکہ پوری دنیا کے فائدے میں ہے۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے اسٹریٹجک مفادات کا خیال رکھنا چاہئے۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لئے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے ۔

News ID 1866695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha