4 ستمبر، 2016، 11:34 AM

چین میں جی 20گروپ کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس جاری

چین میں جی 20گروپ کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس جاری

چین میں جی 20گروپ کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اور ،امریکی صدر باراک اوبامہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں جی 20گروپ کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اور ،امریکی صدر باراک اوبامہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اور چینی صدور نے ماحولیات سے متعلق معاہدے کی توثیق بھی کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کے شہر ہینگ زہو میں جاری دو روزہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بھی شرکت کررہے ہیں، امریکہ،روس، کینیڈا اور ترکی سمیت گروپ کے رکن ممالک کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ ادھر چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر باراک اوبامہ نے ماحولیات سے متعلق معاہدے کی توثیق کردی ہے۔

News ID 1866681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha