30 اگست، 2016، 12:23 PM

ایران کے خلاف سعودی عرب دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہا ہے

ایران کے خلاف سعودی عرب دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے خطے میں سعودی عرب کے منفی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سعودی عرب دہشت گرد گروہوں کی بھر پورحمایت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے العہد کے ساتھ گفتگو میں خطے میں سعودی عرب کے منفی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سعودی عرب دہشت گرد گروہوں کی بھر پورحمایت کررہا ہے۔برجردی نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کی وسیع پیمانے پر مدد بہم پہنچا رہا ہے۔ بروجردی نے ایران میں سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی سے منسلک دہشت گرد گروہوں کی گرفتاری کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے ایرانی سکیورٹی اداروں کو سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ بروجردی نے ایران اور روس کے باہمی تعاون کے بارے میں سوال کا وجاب دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درنمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری ہے اور دہشت گردی کے خلاف روس، ایران، عراق اور شام کے درمیان اہم اتحاد ہے جس کا مرکزی دفتر بغداد میں فعال  ہے اور ایران اپنے اتحادیوں کو دہشت گردوں  کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں اپنے ایئر بیس سے ایندھن بھرنے اور پرواز کرنے کی اجازت اپنے آئین کے مطابق دے رہا ہے ۔ بروجردی نے ایران، روس اور ترکی کے درمیان ممکنہ اتحاد کو بھی طویل مدت اثرات کا حامل قراردیا۔

News ID 1866559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha