28 اگست، 2016، 1:35 PM

قاسم سلیمانی عالمی اسلامی مزاحمتی تحریک کا حصہ ہیں

قاسم سلیمانی عالمی اسلامی مزاحمتی تحریک کا حصہ ہیں

عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظيم نجباء کے سربراہ نے ایران کے رضاکار دستوں کو حشدالشعبی کے لئے بہترین نمونہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اسلام کے مایہ ناز کمانڈر ہیں جو عالمی اسلامی مزاحمتی تحریک کا حصہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظيم نجباء کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی  نے ایران کے رضاکار دستوں کو حشدالشعبی کے لئے بہترین نمونہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی  اسلام کے مایہ ناز کمانڈر ہیں جو عالمی اسلامی مزاحمتی تحریک کا حصہ ہیں ، قاسم سلیمانی  کا تعلق صرف ایران سے نہیں بلکہ وہ عالم اسلام کا عظيم اور گرانقدر سرمایہ ہیں۔

عراق کی اسلامی تنظیم نجباء کے سربراہ نے عراق اور شام میں مزاحمتی تنظیموں کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ایران کا شام اور عراق کے بارے میں مؤقف تاریخی  اور شرافتمندانہ ہے۔

الکعبی نے یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کو جنگ مسلط کرکے کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی بلکہ سعودی عرب علاقائی اور عالمی سطح پر ذلیل اور رسوا ہوگیا ہے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور ہولناک جرائم کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں بلکہ سعودی عرب کے ہولناک جرائم اسرائیل سے بھی بڑھ گئے ہیں۔ شیخ الکعبی نے کہا کہ مسلمانوں کے سامنے سعودی عرب کا منافقانہ اور مکروہ چہرہ مزید نمایاں ہوگیا ہے اور آل سعود کا زوال قریب پہنچ گیا ہے۔

شیخ اکرم الکعبی نے عراق اور شام میں ترکی کے اقدامات کو توسیع پسندانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی  نے عراق کے علاقہ موصل اور شام کے علاقہ جرابلس پر قبضہ کرلیا ہے جس کا تاوان ترکی کو ادا کرنا پڑےگا۔ شیخ الکعبی نے کہا کہ ترکی غلط راستہ پر چل پڑا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ داعش کے خلاف عراق اور شام میں امریکی اتحاد کھوکھلا اتحاد ہے جسے اب تک کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی  بلکہ امریکہ اپنے خلیجی اتحادیوں کے ساتھ داعش کو مدد فراہم کررہا ہے۔

News ID 1866524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha