15 مئی، 2016، 4:57 PM

سعودی عرب کی حکومت، عراقی عوام کے خون کی ذمہ دار

سعودی عرب کی حکومت، عراقی عوام کے خون کی ذمہ دار

عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے ترجمان سید ہاشم الموسوی نے سعودی عرب کی حکومت کو پست اور جاہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت ابوجہل اور ابولہب کے نقش قدم پر گامزن ہے سعودیہ حکومت، عراقی عوام کے خون کی ذمہ دار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے ترجمان سید ہاشم الموسوی نے سعودی عرب کی حکومت کو پست اور جاہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت ابوجہل اور ابولہب کے نقش قدم پر گامزن ہے سعودیہ حکومت عراقی عوام کے خون کی ذمہ دار ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب شام اور عراق میں وہابی دہشت گردوں کی اعلانیہ حمایت کرکے سنگین جرائم کا ارتکاب کررہا ہے سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو دوسرے ممالک میں دہشت گردی پھیلانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

سید ہاشمی موسوی نے کہا کہ کوئی یہ فکر مت کرے کہ ہم صدر سٹی میں ہونے والے بم دھماکوں اور خودکش حملوں کو فراموش کردیں گے ۔ عراق اور شام میں جاری دہشت گردی کا اصلی ذمہ دار سعودی عرب ہے اور ہم سعودی عرب سے اپنے عوام کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔

News ID 1864030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha