مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام کےمعاملے پرروس کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئےہیں تاہم امریکہ روس کےساتھ معاہدے کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی وزیرخارجہ کےساتھ طویل ملاقات تعمیری اورنتیجہ خیز رہی ہے۔
سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ نے طویل ملاقات کی جس کے بعد نیوز کانفرس میں روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب بھی چندمسائل امریکہ کےساتھ بات چیت سےحل کرنےکی ضرورت ہے۔جان کیری کے مطابق تیکنیکی ٹیموں کےدرمیان جینوا میں ملاقات آئندہ چندروزتک جاری رہےگی۔ امریکی اور روسی وزراء خارجہ نے شام کے بارے میں بعض اختلافات کے باوجود مذاکرات کو اہم قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ شام میں اپنے پروردہ دہشت گردوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔
امریکہ کا شام کے معاملے میں روس کے ساتھ معاہدے کے لیے جلد بازی نہ کرنے کا اعلان
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام کےمعاملے پرروس کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئےہیں تاہم امریکہ روس کےساتھ معاہدے کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے۔
News ID 1866498
آپ کا تبصرہ