عراقی وزیر اعظم کا موصل کی آزادی کے عزم کا اظہار

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی آزادی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو اپنی فوجیں عراق سے نکال لینی چاہییں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی آزادی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو اپنی فوجیں عراق سے نکال لینی چاہییں۔

عراقی وزیر ا‏عظم نے سیاسی جماعتوں پر زوردیا کہ وہ موصل کی آزادی کے سلسلے میں مسلح افواج اور رضاکار دستوں کی مدد اور انھیں تعاون فراہم کریں۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی فوجیں موصل کے دروازے تک پہنچ گئی ہیں اور ہمیں عام افراد کو بچا کر موصل کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانا ہے۔ حیدرالعبادی نے کہا کہ داعش دہشت گرد بڑی بے رحمی کے ساتھ عام شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

عراق وزیر اعظم نے ترکی پرایک بار پھر  زوردیا ہے کہ وہ اپنی فوجوں کو عراق سے فوری طور پر نکال لے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔

News Code 1866427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha