مہر خبررساں ایجنسی نےنیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی کوئی ایسی کاؤنٹی نہیں جہاں خاتون قیدی نہ ہو، امریکی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جیلوں میں مردوں کے مقابلے میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،جس کی وجہ غربت ، وسائل کی کمی،بے روزگاری اور تعلیمی کی کمی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی جیلوں میں مردوں کے مقابلے میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،جس کی وجہ غربت ، وسائل کی کمی،بے روزگاری اور تعلیمی کی کمی ہے۔
ایک امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ امریکہ میں 1970کے مقابلے میں جیلوں میں خواتین قیدی 14گنا زیادہ ہیں یہ شرح مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ مطالعے میں یہ کہا گیا کہ امریکہ کی 32 سو میونسپل اور کاؤنٹی جیلوں میں2014میں خواتین قیدیوں کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار تھی جو 1970میں صرف آٹھ ہزار تھی۔
امریکہ میں2014میں جیلوں میں کل قیدیوں کی تعداد7لاکھ45ہزار جو 1970میں ایک لاکھ57ہزار تھی۔
آج امریکہ کی ہر کاؤنٹی جیل میں خواتین قیدی موجود ہیں اسکے مقابلے میں 1970میں تین چوتھائی جیلوں میں ایک بھی خاتون قیدی نہیں تھی۔ ان خواتین قیدیوں کی زیادہ تر تعداد چھوٹے موٹے جرائم کی پاداش میں بند ہیں جن میں منشیات یا پراپرٹی کرائمز ہیں۔
گزشتہ تیس برسوں میں خواتین قیدیوں کی تعدادمیں 8 سو فی صد اضافہ ہوا ہے جن میں 56فی صد جرائم منشیات سے متعلقہ تھے۔2014میں مجموعی گرفتاریوں میں26فی صد خواتین شامل تھی جب کہ 1960میں یہ شرح صرف گیارہ فی صد تھی۔
امریکہ کی کوئی ایسی کاؤنٹی نہیں جہاں خاتون قیدی نہ ہو، امریکی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
News ID 1866319
آپ کا تبصرہ