مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کی جیلوں میں گزشتہ 5 سال میں مختلف الزامات میں قید 2ہزار سے زائد قیدی ہلاک ہو گئے، مرنے والے قیدیوں میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں ۔2012 اور 2017 کے درمیان 2665 قیدیوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں 62 ضلع جیل، پانچ سنٹرل جیل اور تین خصوصی جیل ہیں۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق آ ر ٹی آئی کے کارکن کو فراہم کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ2012 اور 2017 کے درمیان 2ہزار665 قیدیوں کی موت ہوئی ۔ ان میں سے 360 قیدیوں کی وفات 2012 میں، 358، 2013 میں ، 339، 2014 میں جبکہ412 قیدی2015 ۔یہی نہیں 2016 اوررواں سال جنوری ،جولائی تک 188 قیدیوں کی وفات ہوئی۔
آر ٹی آئی کے کارکن مسٹر پارس نے بتایا کہ مرنے والے قیدیوں میں سے نصف سے زیادہ عمردراز تھے اور ان قیدیوں کے مقدمات عدالت میں زیر التوا ہیں۔
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کی جیلوں میں گزشتہ 5 سال میں مختلف الزامات میں قید 2ہزار سے زائد قیدی ہلاک ہو گئے، مرنے والے قیدیوں میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں۔
News ID 1876156
آپ کا تبصرہ