مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الاباما میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹسکالوسا کے ایئر پورٹ سے پرواز کے فوری بعد جہاز سے خرابی کا پیغام موصول ہوا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےوالے تین شادی شدہ جوڑے تھے۔ تینوں جوڑے فلوریڈا میں ڈینٹل کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس اوکسفرڈ جا رہے تھے۔مقامی اخبار ایگل کے مطابق جہاز میں کوئی بچہ سوار نہیں تھا تاہم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے 11 بچے ہیں۔ٹسکالوسا کے قریب نارتھ پورٹ کیمونٹی کے میئر کے مطابق جہاز ایئر پورٹ کے قریب درختوں میں گر کر تباہ ہو گیا اور امدادی عملہ تین منٹ کے اندر جہاز کے ملبے تک پہنچ گیا تھا۔الاباما کے ٹی وی ڈبلیو بی آر سی نے ایک رشتہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دندان ساز میاں بیوی جیسن اور لی شامل ہیں۔

امریکی ریاست الاباما میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1866227
آپ کا تبصرہ