لامیا ائیرلائن کے سربراہ گسٹافو ورگاس کو گرفتار کرلیا گیا

لاطینی امریکی ملک بولیویا میں حکام نے لامیا ائیرلائن کے سربراہ گسٹافو ورگاس کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک بولیویا میں حکام نے لامیا ائیرلائن کے سربراہ گسٹافو ورگاس کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس ائیرلائن کا طیارہ گزشتہ 28نومبر کو کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار 71افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ہلاک شدگان میں برازیلی فٹبال کلب کے کھلاڑی بھی شامل تھے، جو علاقائی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے روانہ ہوئے تھے۔ اب اس طیارے کی تباہی کی تحقیقات کے سلسلے میں لامیا ائیرلائن کے سربراہ ریٹائرڈ ائیرفورس جنرل گسٹافو ورگاس حراست میں لے لیا گیا ہے۔ طیارہ ایندھن ختم ہو جانے کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔ فضائی کمپنی کی ایک افسر سیلیا کسٹیڈو کے مطابق اس نے پائلٹ کو ایندھن کی کمی سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ اس افسر نے دھمکیاں ملنے پر اب برازیل میں پناہ طلب کرلی ہے۔

News Code 1868849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =