10 اگست، 2016، 3:54 PM

پاکستانی وزیر اعظم کا کشمیر کے مسئلہ پر بان کی مون کے نام خط

پاکستانی وزیر اعظم کا کشمیر کے مسئلہ پر بان کی مون کے نام خط

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ کر کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ کر کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور اقوام متحدہ کے  ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اقوام متحدہ سے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال اور ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں۔

News ID 1866118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha