13 فروری، 2016، 6:55 AM

بان کی مون اور نواز شریف کے درمیان گفتگو/ تہران و ریاض کشیدگی ختم کرنے پر تاکید

بان کی مون اور نواز شریف کے درمیان گفتگو/ تہران و ریاض کشیدگی ختم کرنے پر تاکید

اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کروانے میں کردار ادا کرنے پر تاکیدکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کروانے میں کردار ادا کرنے پر تاکیدکی ہے۔پاکستانی  وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بان کی مون نے نواز شریف کو کہا کہ ان کے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے حالیہ دورہ تہران اور ریاض کے حوالے سے آگاہ کیا جس کا مقصد تنازعے کا خاتمہ تھا۔ واضح  رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شیعہ عالم نمر باقر النمر کو بہیمانہ انداز میں شہید کرنے کے بعد تہران اور ریاض میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔

News ID 1861788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha