مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کرائے۔ نوازشریف نے اس ملاقات میں کہا کہ پاکستان صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے، جبکہ ہندوستان کے رویہ سے خطے اور عالمی سطح پر خطرات پیدا ہورہے ہیں۔ وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی سنگین خلاف ورزیوں پراحتجاج ریکارڈ کرایا جب کہ بان کی مون نےبھی پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے کہا کہ اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کو تیار ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کرائے۔
News ID 1858468
آپ کا تبصرہ