8 اگست، 2016، 11:41 AM

ہندوستان کی پشاور جیل میں ہندوستانی قیدی کی جان کو تحفظ فراہم کرنے کی سفارش

ہندوستان کی پشاور جیل میں ہندوستانی قیدی کی جان کو تحفظ فراہم کرنے کی سفارش

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں تعینات ہندوستانی ہائی کمشنر کو پشاور جیل میں ہندوستانی قیدی کی جان کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں تعینات ہندوستانی ہائی کمشنر کو پشاور جیل میں ہندوستانی قیدی کی جان کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پشاور سینڑل جیل میں پاکستانی قیدیوں کی جانب سے ہندوستانی قیدی حامد نہال انصاری پر تین بار حملے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔ذرائع کے مطابق 2012 میں ممبئی کا رہائشی حامد نہال انصاری ایک لڑکی سے ملنے کے لیے غیر قانونی طور پر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، پشاور سینٹرل جیل میں قیدیوں نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔حامد نہال انصاری پر تشدد کی رپورٹ کے حوالے سے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘2012 سے پشاور کی جیل میں قید حامد نہال انصاری پر حملوں کے بارے میں سن کر مجھے بہت دکھ ہوا، یہ غیر انسانی عمل ہے‘۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر ایک اور پیغام میں لکھا کہ میں نے ہائی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں حامد نہال انصاری کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے اور اس کی رپورٹ جلد پیش کی جائے۔

News ID 1866066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha