7 اگست، 2016، 11:48 AM

صدر حسن روحانی باکو پہنچ گئے/روسی صدر سے ملاقات

صدر حسن روحانی باکو پہنچ گئے/روسی صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے اذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے اذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر باکو کے دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے  اور گذشتہ معادہوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی باکو میں سہ فریقی اجلاس کے ضمن میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں  دوطرفہ تعلقات ، علاقائي مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر حسن روحانی باکو میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News ID 1866039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha