7 اگست، 2016، 11:38 AM

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ہندوستان سے کشمیریوں پر چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکنے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ہندوستان سے کشمیریوں پر چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان سے کشمیریوں پر چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی کشمیریوں پر چھرے والی بندوقوں کا استعمال روکنے کی اپیل کردی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 8جولائی سے اب تک 75 سے زائد کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔  انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستانی فورسز سے نہتے کشمیریوں پر مہلک ہتھیار پیلٹ گنوں کا استعمال روکنے کا کہا ہے۔
ہندوستانی  فوجیوں کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف چھرے والی بندوقوں کے استعمال سے اب تک  100 سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

News ID 1866038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha