2 اگست، 2016، 12:26 PM

فرانس میں 20 وہابی مساجد بند/ 80 وہابیوں کو دہشت گردی کے الزام میں ملک بدر کردیا گیا

فرانس میں 20 وہابی مساجد بند/ 80 وہابیوں کو دہشت گردی کے الزام میں ملک بدر کردیا گیا

فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں دہشت گردی کے الزام میں 20 مساجد کو بند کیا گیاجبکہ 80 انتہا پسند دہشت گردوں کو ملک بدر کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کازین ز یو نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں دہشت گردی کے الزام میں 20  مساجد کو بند کیا گیاجبکہ 80 انتہا پسند دہشت گردوں کو ملک بدر کردیا گيا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ مسلمان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ایک اہم کردار ادا کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پھیلانے کے الزام میں مزید درجنوں افراد کو بھی نکالا جاسکتا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نفرت پر مبنی خیالات رکھنے والے افراد کی فرانس میں کوئی جگہ نہیں، انہوں نے کہا کہ فرانس کی تمام مساجد کے پیش اماموں کی تربیت حکومت کے زیر نگرانی ہونی چاہیے اور غیر ملکی فنڈنگ محدود کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گردوں نے پوری دنیا میں اسلام کی تعلیمات کے خلاف دہشت گردی پھیلا رکھی ہے وہابی دہشت گرد امریکی ، سعودی اور اسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

News ID 1865932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha