مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ریاض میں ہندوستانی سفارتخانہ کو سعودی عرب میں بے روزگار ہونے والے ہندوستانی شہریوں کو مفت راشن فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ریاض میں ہندوستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سعودی عرب میں مقیم بے روزگار شہریوں کو مفت راشن فراہم کریں۔سشما سوراج ٹوئیٹر کے ذریعے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب اور کویت میں بڑی تعداد میں ہندوستانی شہری ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں اور انہیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں اور فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھی جنرل وی کے سنگھ سعودی عرب جائیں گے اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر اس معاملے کو سعودی عرب اور کویت کی حکومتوں کے سامنے اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ سشما سوراج کا بیان ایک شخص کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئیٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ جدہ میں تقریباً 800 ہندوستانی شہری فاقہ کرنے پر مجبور ہیں۔سشما سوراج نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ اب سعودی عرب میں کوئی ہندوستانی شہری بھوکا نہیں رہے گا، میں اس معاملے کی لمحہ بہ لمحہ خود نگرانی کررہی ہوں، سعودی عرب میں حالات کویت سے زیادہ خراب ہیں۔
ہندوستانی وزارت خارجہ نے ریاض میں ہندوستانی سفارتخانہ کو سعودی عرب میں بے روزگار ہونے والے ہندوستانی شہریوں کو مفت راشن فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
News ID 1865894
آپ کا تبصرہ