29 جولائی، 2016، 5:23 PM

امریکہ کو کمزور ملک کہنے کی اجازت نہیں دوں گی

 امریکہ کو کمزور ملک کہنے کی اجازت نہیں دوں گی

امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ کسی کو بھی امریکہ کو کمزور ملک کہنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا  ہے کہ وہ  کسی کو بھی امریکہ کو کمزور ملک کہنے کی اجازت نہیں دیں گی۔ فلا ڈلفیا میں ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنوینشن کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی صدارت میں امریکہ بہت مضبوط ہوا ہے، اوبامہ انتظامیہ کی معاشی پالیسیوں نے امریکہ کو ہمیشہ کے لیے معاشی بحران سے بچا لیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی قبول کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ہرشخص کو اچھی ملازمت اور بہترین ماحول میسر ہو، ہم امریکہ میں کسی کے لئے دیوار نہیں بنائیں گے، کسی مذہب پر پابندی نہیں لگائیں گے بلکہ متحد ہو کر امریکہ کو مزید ترقی دیں گے اور امریکہ کو مکمل محفوظ بنانے کا خواب اب پورا ہوگا۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے لیکن داعش سے متعلق فوجی جنرلز سے زیادہ معلومات رکھتی ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح بے خبر نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گولی چلائے بغیر ایران کا ایٹمی پروگرام بند کرا دیا، اب اسرائیل کی سیکیورٹی کے لئے کام کریں گے اور کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ امریکہ کو کمزور ملک کہے، کسی حملے کو ہونے سے پہلے ہی روک دیں گے۔واضح رہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلیری کلنٹن کا مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔

News ID 1865845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha