25 جولائی، 2016، 1:25 PM

کابل میں کل پاکستان اور افغانستان کے اعلی حکام کا اجلاس ہوگا

کابل میں کل پاکستان اور افغانستان کے اعلی حکام  کا اجلاس ہوگا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی اختلافات حل کرنے کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل  پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی اختلافات حل کرنے کے سلسلے میں  اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا۔ اس اجلاس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام مسئلے کے پر امن حل کیلئے باہم ملاقات و تبادلہ خیال کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق افغان دارالحکومت میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کریں گے۔ذرائع کے مطابق  وفد میں وزارت خارجہ،داخلہ اور دفاع سمیت دیگر وزارتوں،اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔
واضح  رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اورافغانستان میں سرحدی کشیدگی کے باعث تعلقات میں کشیدگی جاری ہے۔

News ID 1865735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha