22 جولائی، 2016، 9:23 AM

ترک پارلیمنٹ نے ملک میں ایمرجنسی کے حق میں ووٹ دیدیا

ترک پارلیمنٹ نے ملک میں ایمرجنسی کے حق میں ووٹ دیدیا

ترکی کی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ایمرجنسی کی تحریک کے حق میں 346 اور مخالفت میں 115 ووٹ ڈالے گئے۔ صدر طیب اردوغان نے گزشتہ روز ملک میں 3ماہ ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا ۔


مہر خبررساں ایجنسی  نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ایمرجنسی کی تحریک کے حق میں 346 اور مخالفت میں 115 ووٹ ڈالے گئے۔ صدر طیب اردوغان نے گزشتہ روز ملک میں 3ماہ ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا ۔ادھر ترکی کے مختلف شہروں میں صدر طیب اردوغان کے ہزاروں حامی ریلیاں نکال رہے ہیں۔ ناکام فوجی بغاوت کے خلاف استنبول میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکلےاور باسفورس پُل تک مارچ کیا۔ ریلی کے شرکا نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ ترک صدر اور وزیر اعظم امریکہ میں مقیم سنی مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں جبکہ فتح اللہ گولن نے اس سے انکار کریدا ہے ترکی کے وزیر محنت کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کا یقین ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے پيچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

News ID 1865655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha