19 جولائی، 2016، 12:45 PM

پاکستانی فوج نے اویس شاہ کو بازیاب کرالیا

پاکستانی فوج نے اویس شاہ کو بازیاب کرالیا

پاکستانی فوج نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے مغوی بیٹے اویس شاہ کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک سے بازیاب کروا لیا ہے اس کارروائی میں تین وہابی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک فوج نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے مغوی بیٹے اویس شاہ کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک سے بازیاب کروا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل بیس، کراچی لایا گیا، جنھیں سخت سکیورٹی میں ان کے گھر منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل بیس، کراچی لایا گیا، جنھیں سخت سکیورٹی میں ان کے گھر منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر اویس شاہ کی بازیابی کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اویس شاہ کی بازیابی پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو مبارکباد دی۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل بیس، کراچی لایا گیا، جنھیں سخت سکیورٹی میں ان کے گھر منتقل کیا گیا۔اس موقع پر اویس شاہ کے گھر کے باہر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

News ID 1865604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha