21 اکتوبر، 2016، 4:45 PM

جنرل راحیل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی درخواست مسترد

جنرل راحیل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی درخواست مسترد

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے حوالے سے دائر پٹیشن خارج کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے حوالے سے دائر پٹیشن خارج کردی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ اس حوالے سے مقننہ کو ہدایات جاری کرنا عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ جب جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل راجا صائم الحق ستی سے استفسار کیا کہ کیا ایسا کوئی قانون موجود ہے کہ جس کے تحت وفاقی حکومت سے کہا جائے کہ وہ جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دے، تو ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس مقصد کے لیے کوئی نیا قانون بنا سکتی ہے۔اپنے فیصلے میں جسٹس عامر فاروق نے کہا، مقننہ کو کسی مخصوص قانون سازی کے لیے ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں۔عدالتی فیصلے میں اعلان کیا گیا کہ پٹیشن میرٹ کے بغیر ہے، لہذا اسے مسترد کیا جاتا ہے۔

News ID 1867748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha