مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے فوجی بغاوت کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ قوم سے مدد کی اپیل کی اور قوم اس اپیل کو سن کر سڑکوں پر نکل آئی اور اس نے ترکی کے صدر کے اقتدار کو بچالیا ہے۔ کے مطابق فوجی بغاوت کے بعد جب لوگ سہم کر اپنے گھروں میں بیٹھ گئے تھے تو صدر طیب اردوغان نے سوشل میڈیاپر اپنے خطاب میں عوام سے باہر نکل کر اس فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کی اپیل کی جس کے بعد عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور باغیوں کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔ واضح رہے کہ ماضی میں طیب اردوغان کی حکومت سوشل میڈیا پر پابندی لگا چکی ہے ۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے فوجی بغاوت کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ قوم سے مدد کی اپیل کی اور قوم اس اپیل کو سن کر سڑکوں پر نکل آئی اور اس نے ترکی کے صدر کے اقتدار کو بچالیا ہے۔
News ID 1865552
آپ کا تبصرہ