مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائنی فوج نے ملک کے جنوبی حصے میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کاروائی جنوبی جزیرے منڈاناﺅ پر کی گئی۔ فلپائن کے جنوبی جزائر پر گزشتہ کئی دہائیوں سے علیحدگی پسند تحریکیں جاری ہیں۔ فلپائنی حکومت نے 2014ءمیں سب سے بڑے شدت پسند گروپ مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ بھی کیا لیکن کئی چھوٹی تنظیموں کی جانب سے اب بھی مزاحمت جاری ہے۔
فلپائنی فوج نے ملک کے جنوبی حصے میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1865522
آپ کا تبصرہ