14 جولائی، 2016، 7:42 PM

چین کی فلپائن پر شدید تنقید/درجن بھر ممالک عالمی برادری نہیں بن سکتے

چین کی فلپائن پر شدید تنقید/درجن بھر ممالک عالمی برادری نہیں بن سکتے

چین نے جنوبی بحیرہ چین جزائر پر عالمی عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے فلپائن کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف انڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے جنوبی بحیرہ چین جزائر پر عالمی عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے فلپائن کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اطلاعات کےمطابق چین نے اقوام متحدہ کے ٹربیونل کاجنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے کیا جانے والا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چین کے سمندری معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کرنے والوں کوخطرناک نتائج کی تنبیہ کی ہے۔
چین کے نائب وزیر خارجہ لیو زہنمن نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوسرے ممالک نے بحیرہ جنوبی چین کے معاملات میں مداخلت کی تو خطہ ایک طویل جنگ کا شکار ہو سکتا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے ان درجن بھر ممالک کو جو چین پر عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے پر دباوڈالنے کی کوشش کررہے تھے کو مخاطب کرتے ہوئے عالمی عدالت کا فیصلہ مسترد کیا۔چینی وزرات خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین پر عالمی عدالت کا فیصلہ چین کو مغلوب کرنے کی کوشش تھی ۔امریکہ اورچند یورپی ممالک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا درجن بھر ممالک عالمی برادری کو عالمی برادری نہیں کہا جا سکتا جو چاہتے ہیں کہ چین اپنے جائز موقف سے پیچھے ہٹ جائے۔ واضح رہے کہ فلپائن کی حکومت بحیرہ جنوبی چین پر چین کے دعوے کے خلاف مقدمہ  عالمی کی عدالت میں دائر کیا تھا ۔تاہم چین اس مقدمے میں عالمی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا۔عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھاکہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ چین نے تاریخی اعتبار سے خصوصی طور پر سمندر اور وسائل پر کنٹرول رکھا ہو۔

News ID 1865494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha