مہر خبررساں ایجنسی نے آستان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی روحانی اور معنوی بارگاہ میں ایک چینی رپورٹر وانگ یو نے کلمہ شہادتین ادا کرکے دین اسلام قبول کرلیا ہے۔ وانگ یو نے دین اسلام کو قبول کرنے کے بعد اپنا نام علی رکھ لیا ہے۔ علی نے کہا کہ قرآن مجید میں ہر سوال کا جواب موجود ہے میں نے بہت سے ادیان کا مطالعہ کیا اور اب میں اس نتیجے تک پہنچ گیا ہوں کہ دین اسلام ہی سب سے جامع اور کامل دین ہے جس میں عدل و انصاف ، اخوت و برادری اور مساوات کا درس دیا جاتا ہے۔ علی نے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے معنوی اور روحانی جلوؤں نے میری توجہ کو توحید اور دین اسلام کی روحانیت اور معنویت کی طرف مبذول کیا ۔ علی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام اور پوری دنیا کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پروگرام آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے منعقد کیا گيا۔
آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی روحانی اور معنوی بارگاہ میں ایک چینی رپورٹ وانگ یو نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
News ID 1865437
آپ کا تبصرہ