مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی افواج نے وہابی دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقہ میں سے 70 فیصد علاقہ آزاد کرالیا ہے۔ عراقی افواج نے انبار اور فلوجہ سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے بعد بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام شروع کردیا ہے اور عراق کے صوبے صلاح الدین اور نینوا میں وہابی شدت پسندوں کے خلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق مغربی اور شمالی علاقوں میں فوجی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ انبار میں آپریشن مکمل ہوجانے کے بعد فورسز کو عراقی شہر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے مختلف علاقوٕں میں بھیجا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق عراق اور شام میں وہابی دہشت گردوں کو بڑي شکست کا سامنا ہے اور دہشت گردوں کے سعودی عرب، ترکی، قطر جیسے حامی ممالک بھی اب انھیں چوٹ پہنچا رہے ہیں ۔لہذا دہشت گردوں نے اپنے حامی ممالک میں بھی بم دھماکوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
عراقی افواج نے وہابی دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقہ میں سے 70 فیصد علاقہ آزاد کرالیا ہے۔
News ID 1865274
آپ کا تبصرہ