27 اکتوبر، 2016، 5:38 PM

موصل میں وہابی دہشت گردوں نے داڑھیاں منڈھوا کرحلیے تبدیل کرلئے

موصل میں وہابی دہشت گردوں نے داڑھیاں منڈھوا کرحلیے تبدیل کرلئے

عراقی فورسز کی جانب سے موصل کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے بڑے پیمانے پرفوجی آپریشن جاری ہے ادھر وہابی دہشت گردوں نے داڑھیاں منڈھوا کرحلیے تبدیل کرلئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز کی جانب سے موصل کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے بڑے پیمانے پرفوجی آپریشن جاری ہے ادھر وہابی دہشت گردوں نے داڑھیاں منڈھوا کرحلیے تبدیل کرلئےہیں۔اطلاعات کے مطابق موصل کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے اپنی داڑھی منڈھوا کر شہر میں اپنے ٹھکانے تبدیل کرلیے ہیں۔واضح رہے کہ عراقی فورسز نے 17 اکتوبر کو موصل میں آپریشن کا آغاز کیا تھا، اس آپریشن کو 10 روز ہوچکے ہیں۔ موصل کے ایک رہائشی اور سابق تاجر ابو سیف نے اے ایف پی کو بتایا کہ داعشیوں نے اپنی داڑھیاں منڈھوا لی ہیں اور لباس بھی تبدیل کرلیے ہیں، وہ یقیناً خوفزدہ ہیں اور شاید وہ شہر سے فرار ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں' یاد رہے کہ داعش نے 2014 کے وسط میں عراق اور شام کے بڑے حصوں پر امریکہ، سعودی عرب ، قطر اور ترکی کے تعاون سے قبضہ کرکے خودساختہ خلافت  کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1867887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha