1 جولائی، 2016، 2:30 AM

ایران کا روس اور ترکی کے درمیان باہمی تعلقات بحال کرنے کا خیر مقدم

ایران کا روس اور ترکی کے درمیان باہمی تعلقات بحال کرنے کا خیر مقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ترکی اور روس کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہونے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے ایک بیان میں  ترکی اور روس کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہونے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بحال ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران خطے میں ہر قسم کی کشیدگی کے خلاف ہے اور دوست ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم  کرانے کے سلسلے میں ہر قسم کا تعاون پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ روس اور ترکی کے باہمی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے حق میں مفید ہیں۔

News ID 1865155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha