23 جون، 2016، 2:00 AM

ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک

ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست بہار، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ریاست بہار، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 79 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 53 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مدھیہ پردیش میں 16 اور جھارکھنڈ میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق  ہلاک ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کررہے تھے ۔واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق 2005 سے اب تک بھارت میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے سے 2 ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

News ID 1864938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha