30 اگست، 2016، 3:42 PM

ناروے میں آسمانی بجلی گرنے سے 300 سے زائد ہرن ہلاک

ناروے میں آسمانی بجلی گرنے سے 300 سے زائد ہرن ہلاک

ناروے کے جنوب میں واقع نیشنل پارک میں 300 سے زائد قطبی ہرن آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں  ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناروے کے جنوب میں واقع نیشنل پارک میں 300 سے زائد قطبی ہرن آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ناروے  کے جنوبی علاقے ہردن گرویدا میں واقع نیشنل پارک میں 323 قطبی ہرن مردہ حالت میں پائے گئے، اس نیشنل پارک میں 10 ہزار کے قریب قطبی ہرن قدرتی ماحول میں زندگی گزارتے ہیں۔ ناروے کی ادارے برائے ماحولیات کے ایک عہدے دار کے مطابق علاقے میں گزشتہ دنوں موسم بہت زیادہ خراب تھا اور ایسے موسم میں جانور اکثر ایک ساتھ ہی رہتے ہیں۔ اہلکار کے مطابق ہرن عام طور پر جھنڈ بناکر رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بجلی گرنے کے نتیجے میں اتنی زیادہ تعداد میں ہرن بیک وقت ہلاک ہوگئے، ہرنوں کی اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ ہلاکت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

News ID 1866573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha