22 جون، 2016، 1:30 AM

امریکی سینیٹ میں اسلحے کی خرید و فروخت کا بل بھاری اکثریت سے مسترد

امریکی سینیٹ میں اسلحے کی خرید و فروخت کا بل بھاری اکثریت سے مسترد

امریکی سینیٹ نے ملک میں اسلحے کی خرید و فروخت کے حوالے سے پیش کیے گئے بل کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے ملک میں اسلحے کی خرید و فروخت کے حوالے سے پیش کیے گئے بل کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ نے ملک میں اسلحہ کی خرید و فروخت کو محدود کرنے کے لیے پیش کیے گئے بل کو مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق بل میں 4 مختلف تجاویز پیش کی گئیں تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ اسلحہ رکھنے والے افراد کا پس منظر جاننے کے فنڈنگ میں اضافہ کیا جائے اور تمام مشتبہ افراد کو حکومت دہشت گردوں کی فہرست میں رکھتے ہوئے ان پر نظر رکھی جائے کہ وہ اسلحہ خریدتے ہیں یا نہیں۔

امریکی سینیٹ میں پیش کردہ بل میں شامل تجاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ گن رکھنے والوں کو پس منظر جاننے کے لیے دائرہ کار کو بڑھایا جائے اور ایسی جگہیں جہاں سے اسلحہ کی خریداری کو ٹریک نہیں کیا جاسکتا انہیں بند کیاجائے، بل کی منظوری کے لیے 60 ووٹ درکار تھے جس کو ریپبلکن پارٹی حاصل کرنے میں ناکام رہی اور سینیٹ کے اراکین نے بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں جب کہ گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے ۔

News ID 1864905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha