19 جون، 2016، 1:19 PM

امریکی صدر نے ہتھیاروں تک آسان رسائی کو غیر اصولی اقدام قراردیدیا

امریکی صدر نے ہتھیاروں تک آسان رسائی کو غیر اصولی اقدام قراردیدیا

امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایک مرتبہ پھر امریکہ میں بندوق کے ذریعے ہونے والے تشدد کے خاتمے پر زوردیتے ہوئے ہتھیاروں تک آسان رسائی کو بالکل غیر اصولی اقدام قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایک مرتبہ پھر امریکہ میں  بندوق کے ذریعے ہونے والے تشدد کے خاتمے پر زوردیتے ہوئے ہتھیاروں تک آسان رسائی کو بالکل غیر اصولی اقدام  قراردیا ہے۔صدر اوبامہ نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا ہے کہ ''بچوں کے غم زدہ والدین سے ملاقات کے بعد حقیقت یہ ہے کہ ہم نے آ ئندہ دل کو توڑنے والے ایسی احمقانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا ہے''۔۔انھوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے بعد ملک میں پیدا شدہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں مگر اس کے باوجود حملہ آوروں کو آتشیں رائفلیں دستیاب ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام والدین کی طرح مجھے بھی اپنی بیٹیوں کے تحفظ کے حوالے سے ہر وقت دھچکہ لگا رہتا ہے۔خاص طور پر ان جگہوں پرجہاں ہمارے بیٹے اور بیٹیاں روزانہ جاتے ہیں اور ان کے سکولوں ،عبادت کی جگہوں،فلم تھیٹروں اور نائٹ کلبوں میں اس تشدد کو روکا بھی جاسکتا ہے۔

News ID 1864853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha