19 جون، 2016، 12:34 PM

عمر متین نے2014 میں امریکہ کو محفوظ ملک قرار دیا تھا

عمر متین نے2014 میں امریکہ کو محفوظ ملک قرار دیا تھا

امریکی شہر آرلینڈو کے نائٹ کلب کے حملہ آور عمر متین نے 2014 میں پولیس اکیڈمی میں داخلے کے لیے دی گئی درخواست میں امریکہ کو محفوظ ملک اور معاشرہ قرار دیا تھا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آرلینڈو نائٹ کلب کے حملہ آور عمر متین نے 2014 میں پولیس اکیڈمی میں داخلے کے لیے دی گئی درخواست میں امریکہ کو محفوظ ملک اور معاشرہ قرار دیا تھا ۔ امریکی حکام کے مطابق عمر متین نے2014میں پولیس اکیڈمی میں داخلے کے لیے دی گئی درخواست میں اپنے حالات زندگی سے متعلق ساڑھے سات سو الفاظ پر مشتمل بیان جمع کروایا ۔ بیان میں اس نے اپنے خاندان اور والدین کی افغانستان سے امریکہ منتقلی سے متعلق تفصیلات کا ذکر کیا ۔

عمر متین نے اپنے بیان میں امریکہ کو محفوظ ملک اور معاشرہ قرار دیا اور امریکی  پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

News ID 1864847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha