16 جون، 2016، 8:04 PM

اسلامی ممالک کو علاقہ میں بچگانہ حرکتوں اور رقابتوں سے پرہیزکرنا چاہیے

اسلامی ممالک کو علاقہ میں بچگانہ حرکتوں اور رقابتوں سے پرہیزکرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کے سفراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ماملک میں جاری بحران سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہےجبکہ اسلامی ممالک کو علاقہ میں بچگانہ  حرکتوں اور رقابتوں سے پرہیزکرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس نے خانہ ملت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کے سفراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک میں جاری بحران سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنج رہا ہےجبکہ اسلامی ممالک کو علاقہ میں بچگانہ  حرکتوں اور رقابتوں سے پرہیزکرنا چاہیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ اسلامی ممالک کے رہنما ، امت مسلمہ کی عزت و سرافرازی اور سربلندی کا باعث بننے کے بجائے اس کے لئے درد و رنج اور مصیبت کا باعث بن گئے ہیں۔ لاریجانی نے کہا کہ علاقہ میں جاری کشیدگی اور بحران کے پیچھے غیر علاقائی طاقتوں کا ہاتھ ہے  جو دہشت گردوں کو اپنے شوم اہداف کے لئے استعمال کررہی ہیں اور وہ اسلامی ممالک کو اپنے خاص ایجنٹوں کے ذریعہ آپس میں الجھا کر اسرائیل کو تحفظ  فراہم کررہی ہیں۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران مسلمانوں کے درمیان  اتحاد ، یکجہتی ، اخوت اور برادری کو فروغ دینے کی اپنی تپالیسی پر گامزن رہےگا اور بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں بھی اپنی مخلصانہ کوششوں کو جاری رکھےگا ۔

News ID 1864792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha